کرم نوازی
معنی
١ - مہربانی، عنایت۔ "ان کی یہ کرم نوازی ہے کہ شاندار الفاظ میں ادارے کو مبارک باد دیتے ہوئے انھوں نے میرے اور میری ٹیم کے کام کو سراہا۔" ( ١٩٨٦ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٢٥٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'کرم' کے بعد فارسی مصدر 'نواختن' کا صیغہ فعل امر بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مہربانی، عنایت۔ "ان کی یہ کرم نوازی ہے کہ شاندار الفاظ میں ادارے کو مبارک باد دیتے ہوئے انھوں نے میرے اور میری ٹیم کے کام کو سراہا۔" ( ١٩٨٦ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ٢٥٧ )